لاہور میں آٹے کا20کلو کا تھیلا مزید مہنگا ہونے کا امکان
لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث صوبائی دارالحکومت میں آٹے کا20کلو کا تھیلا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تین روز قبل آٹے کا20 کلو تھیلے کی قیمت 1080 سے بڑھاکر 1130 روپے کی گئی تھی جبکہ اس ضمن میں سینئر وزیر پنجاب علیم خان کا کہنا ہے کہ گندم وافر مقدار میں موجودہے، ابھی حکومت گندم ریلیز نہیں کر رہی۔علیم خان نے مزیدکہا کہ مارکیٹ میں ذخائر وافر ہیں،ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔