دہشتگرد عسکریت پسندی کیخلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں عسکریت پسندی کے خلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں۔
Through their despicable actions, terrorists want to spread fear & paranoia among the masses & reverse our hard-earned gains against terrorism & militancy. My message to all political forces is one of unity against anti-Pakistan elements. We can fight our political fights later.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 31, 2023
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں گزشتہ روزہونے والے خوں ریز خودکش دھماکے کے تناظر میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد اپنی گھناؤنی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔ قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔