پشاور میں شہید دو اہلکاروں کی مثالی دوستی، اسکول سے لیکر شہادت تک ایک ساتھ رہے

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے میں شہید ہونے والے دو اہل کار ایسے بھی تھے جنہوں نے اسکول کی دوستی سے لے کر شہادت کے وقت تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔شہید افتخار اور شہید ابن امین جماعت اوّل سے دوست بنے،

تعلیم مکمل کر کے ابن امین پولیس اور افتخار محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوا تاہم دوست کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے افتخار واپڈ اکی ملازمت چھوڑ کر پولیس میں بھرتی ہوگیا اور شہید ہونے تک ایک ساتھ ہی رہے۔رشتہ داروں کے مطابق دونوں شہداء اپنے خاندانوں کیلئے باعث عزت و افتخار ہیں، دونوں شہداء کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبائی علاقے امیر آباد میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی، اس موقع پر فضا سوگوار اور دوست احباب غمزدہ تھے۔ابن امین اور افتخار کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے،اْن کے بچے بھی ان شہداء کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کی حفاظت کریں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

6 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

9 mins ago

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

14 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

19 mins ago

انوشکاشرما کی سالگرہ پر ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی…

26 mins ago

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

26 mins ago