لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ٹیریان کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے، انہوں نے تحریری جواب کم اور راہِ فرار زیادہ اختیار کی ہے . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران نیازی کے وکلاء نے بھونڈا جواب جمع کرایا ہے، آرٹیکل 62 کے تحت صرف یہ طے ہونا ہے کہ آپ ایم این اے بننے کے اہل ہیں یا نہیں .
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان ابھی سے یہ کیس ہار چکے ہیں، ان کا جواب شکست کا اعتراف ہے، وہ ٹانگ کا بہانہ چھوڑ کر عدالت آئے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھر آ کر تفتیش کریں، کیا تم اوپر سے اترے ہوئے ہو، یہ معاملہ اخلاقی نہیں آئینی و قانونی معاملہ ہے .
ان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے نہ کوئی استعفیٰ دیا نہ موصول ہوا، جمہوری پارٹی میں ہر کسی کو رائے دینے کا حق ہے .
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے، فیصلہ بیلٹ پر ہو گا، عمران خان کو بدلا ہوا پاکستان پسند نہیں، ٹیریان کیس آرٹیکل 62 کا کیس ہے . مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون واضح ہے کہ نئی شہادت آ جانے کے بعد کیس سنا جا سکتا ہے، جمائما کے پاس وہ بچی کس رشتے سے ہے؟ نا اہلی عمران خان کا مقدر ہے .