کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ن لیگ اور پی ڈی ایم مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں عمران نیازی نے میڈیا پر جو قدغنیں لگائی ہیں کوئی اور حکومت ہوتی تو الٹ دی جاتی۔
ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے یہ بات میڈیا تنظیموں کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات میں آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی اور کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے عہدیداران کے علاوہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں اس کالے قانون کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں قانون سازی کی حکومتی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوت لگائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی آرا کی روشنی میں یہ معاملہ اپنی پارٹی میں زیرغور لائیں گے اور مشترکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کے نمائندگان کا مشاورتی اجلاس بھی منعقد کریں گے۔
میاں شہباز شریف نے شرکا کو یقین دلایا کہ حکومت کے سوا پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اسے بھرپور طورپر اجاگر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید حکومتی بینچوں میں سے کسی کا ضمیر جاگ جائے۔
ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ اخلاص کا مظاہرہ ہوا تو سینٹ میں اس کالے قانون کی منظوری کو روکنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں میڈیا پر جو قدغنیں عمران نیاز ی نے لگائیں کوئی اور حکومت ہوتی تو اُلٹ دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر بدترین قدغنوں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہورہی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جس طرح کا جھوٹ اور نفرت کا زہر گھولا گیا میڈیا بہت بہتر طورپر اس سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزششتہ تین سالوں میں میڈیا پر لگنے والی پابندیوں کی نظیر نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، ن لیگ اور دیگر تمام طبقات نے اس کی مذمت کی ہے۔
میاں شہبازشریف نے شرکا سے کہا کہ میڈیا کی جدوجہد میں آپ کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملائیں گے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں حکومتی بندشوں و قدغنوں کی وجہ سے میڈیا سے وابستہ بے شمار لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جنہیں اپنا دیرینہ دوست اور بھائی کہتے تھے ان کا پروگرام ہی نہیں آج ہاتھ ملانا بھی بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذرت سے کہتا ہوں کہ عمران نیازی اپوزیشن میں تھے تو وہ میڈیا کے لاڈلے تھے۔
ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا کہ میڈیا نے جو آزادی حاصل کی ہے یہ کسی کی عنایت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اپنی آزادی اظہار کے لیے عظیم قربانیاں دیں اور بھرپور جدوجہد کی ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…