شمیتا شیٹی کس اداکار کیساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں؟ خود ہی بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن اور اداکارہ شمیتا شیٹی اکثر اپنی دوستیوں اور بوائے فرینڈز کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔گزشتہ روز شمیتا شیٹی نے ٹوئٹر پر تفصیلی پوسٹ کرکے اس حوالے سے بات کی اور کہاکہ میں سنگل ہوں اور خوش ہوں، ہر شخص کے ہر عمل کی اسکروٹنی کیوں کی جاتی ہے؟
8 2 300x150
شمیتا نے کہا کہ تنگ نظر لوگوں کی سوچ سے بڑھ کر بھی امکانات موجود ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ہم اپنے دماغ کھولیں، ملک کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دیں۔


شمیتا شیٹی نے اداکار عامر علی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
8 3 300x171
قبل ازیں شمیتا شیٹی راکیش بپت کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں لیکن پچھلے سال انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا۔
8 4 300x300