شمیتا شیٹی کس اداکار کیساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں؟ خود ہی بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن اور اداکارہ شمیتا شیٹی اکثر اپنی دوستیوں اور بوائے فرینڈز کے باعث خبروں میں رہتی ہیں . گزشتہ روز شمیتا شیٹی نے ٹوئٹر پر تفصیلی پوسٹ کرکے اس حوالے سے بات کی اور کہاکہ میں سنگل ہوں اور خوش ہوں، ہر شخص کے ہر عمل کی اسکروٹنی کیوں کی جاتی ہے؟

شمیتا نے کہا کہ تنگ نظر لوگوں کی سوچ سے بڑھ کر بھی امکانات موجود ہیں .


ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ہم اپنے دماغ کھولیں، ملک کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دیں .


شمیتا شیٹی نے اداکار عامر علی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو غلط قرار دے دیا .

قبل ازیں شمیتا شیٹی راکیش بپت کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں لیکن پچھلے سال انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں