گورنر پنجاب کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط


لاہور (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا . گورنر نے پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو بھی خط لکھا .

گورنر پنجاب نے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی .
خط میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے، الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے .
گورنر پنجاب کے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں