فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے روبکار جاری کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری روبکار کے ساتھ اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔اس سے قبل عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔