توسیع ملنے کے بعد باجوہ نے کہا، احتساب سے پیچھے ہٹ جاؤ، عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ سے کوئی اختلافات نہیں تھے، ہم ایک پیج پر تھے، توسیع ملنے کے بعد باجوہ نے کہا، احتساب سے پیچھے ہٹ جاؤ۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ باجوہ نے مخالفین کو این آر او دینے کا کہا تو میں نے منع کردیا، باجوہ سے دوسرا اختلاف جنرل فیض کے مسئلے پر ہوا، افغان بے امنی کے اثرات کا خدشہ تھا، اس لیے فیض کو عہدے پر رکھنا چاہتا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کروانے میں سہولت کاری کی، امریکیوں کے انخلا پر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا، افغانستان میں خانہ جنگی ہوتی تو پاکستان متاثر ہوتا۔