نئے قواعد بیجنگ کی جانب سے اپنے معاشرے اور اپنی معیشت کے اہم شعبوں بشمول ٹیک، تعلیم اور جائیداد پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لئے ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہیں . کہا جا رہا ہے کہ یہ پابندیاں جو فونز سمیت کسی بھی ڈیوائس پر لاگو ہوتی ہیں، عالمی گیمنگ انڈسٹری کے لئے ایک دھچکا ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ ہے . . .
(قدرت روزنامہ)چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹہ یعنی رات 8 سے 9 بجے تک گیم کھیلنے کی اجازت ہو گی اور وہ بھی صرف ہفتے کے تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو .
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ویڈیو گیمنگ ایک نشہ بنتا جا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے .
متعلقہ خبریں