قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے . تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی جناب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں حکومت کا کوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے .


انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والامارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول رہا ہے اور خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادیں . انہوں نے کہا مزید کہا کہ ”قانون کے نیچے لاﺅں گا“ کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟ اور قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا .
وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پسلیاں توڑی گئیں جبکہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین، سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، جھوٹے مقدمے بنوائے تو اب قتل اور ہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہونے کا سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں . ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے کیونکہ باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں