ہمارے دور میں پاکستان میں ایک دھماکا نہیں ہوا، فواد چوہدری
لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان میں ایک دھماکا نہیں ہوا، ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا۔اسلام آباد میں فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے احسن طریقے سے امریکا اور افغانستان کے ساتھ معاملہ ڈیل کیا، پاکستان نے افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد کی۔