نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری


لاہور(قدرت روزنامہ) نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کو احتساب عدالت سے بری کردیا گیا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کو کیس میں بری کردیا۔
احتساب عدالت نے تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد سمیت دیگر پر نیب نے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا تھا ۔