مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران کارکن کا احتجاج


بہاولپور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی کارکن نے احتجاج کیا۔ن لیگی کارکن ریحانہ ملک کا احتجاج کے دوران مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے ضلعی عہدہ دیا جائے۔
ریحانہ ملک نے کہا کہ برسوں سے مسلم لیگ ن کی ورکر ہوں، گزشتہ رات سے پریشان ہو رہی ہوں۔لیگی کارکن نے مریم نواز سے کہا کہ آپ سے ملنے کیلئے 2 گھنٹے انتظار کرتی رہی، مجھےسیکیورٹی گارڈز نے دھکے دیے۔