اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کرکے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا . واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور مسجد میں خودکش حملے سے جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا .
The U.S. stands with Pakistan in combating terrorism for the safety of all. Expressed my deep condolences to Foreign Minister @BBhuttoZardari about the recent bombing in Peshawar & discussed progress towards Pakistan’s economic stability and flood recovery. pic.twitter.com/KkzT0wmwUU
— Derek Chollet (@CounselorDOS) February 2, 2023
ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے . دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا .