لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش ،ہارس ٹریڈنگ سے مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا،شہباز شریف نے 10ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 10ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا۔عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ اتنے بے شرم کیسے ہو سکتے ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…