آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں، لیکن مجبوراً ہمیں پوری کرنی پڑیں گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنج انتہائی مشکل ہے لیکن کیا کریں، مجبوری ہے یہ شرائط ہر صورت پوری کرنی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے اور اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں۔وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر دہشت گردوں کو بسانے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اپنوں سے ہاتھ ملانے کےلیے تیار نہیں۔ یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کے پی میں ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں ہے، وہ محض اِدھر اُدھر پھرتے رہتے ہیں۔ اِنہیں یہاں کون لایا؟، کس طرح آئے؟، عجلت میں یہاں کا حصہ بنایا گیا ، قوم اس کا جواب چاہتی ہے۔

Recent Posts

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

14 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

25 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

35 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

38 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

45 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

54 mins ago