ڈالر کی قیمت میں اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 165.96 روپے سے بڑھ کر 166.15 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے۔ماہرین نے مزید کہا ہے کہ درآمدی ادائیگی اور کورونا ویکسینیشن کی درآمد پر ڈالر کی طلب ہے۔