دیپیکا پڈوکون نے ہالی وڈ کی دوسری فلم سائن کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر ہالی وڈ میں کام کرنے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا دوسرا پراجیکٹ سائن کرلیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک رومانٹک کامیڈی میں کام کرنے والی ہیں جسے اداکارہ اپنے پروڈکشن لیبل کے ذریعے بھی پروڈیوس کریں گی۔
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ “کا پروڈکشن کی بنیاد عالمی اپیل کے ساتھ بامقصد مواد تیار کرنے کے مقصد سے رکھی گئی تھی۔انہوں نے بتایا ہے کہ میں ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت خوش ہوں ، جو کا پروڈکشن کے عزائم اور تخلیقی وژن بانٹتے ہیں اور دنیا میں اثر انگیز اور متحرک ثقافتی کہانیاں لانے کے منتظر ہیں۔