دیپیکا پڈوکون نے ہالی وڈ کی دوسری فلم سائن کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر ہالی وڈ میں کام کرنے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا دوسرا پراجیکٹ سائن کرلیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک رومانٹک کامیڈی میں کام کرنے والی ہیں جسے اداکارہ اپنے پروڈکشن لیبل کے ذریعے بھی پروڈیوس کریں گی .

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ “کا پروڈکشن کی بنیاد عالمی اپیل کے ساتھ بامقصد مواد تیار کرنے کے مقصد سے رکھی گئی تھی . انہوں نے بتایا ہے کہ میں ایس ٹی ایکس فلمز اور ٹیمپل ہل پروڈکشنز کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت خوش ہوں ، جو کا پروڈکشن کے عزائم اور تخلیقی وژن بانٹتے ہیں اور دنیا میں اثر انگیز اور متحرک ثقافتی کہانیاں لانے کے منتظر ہیں . . .

متعلقہ خبریں