ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری ہوئی جبکہ آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش اوربرفباری ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفر آباد ( ائیر پورٹ 21،سٹی16)، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 05،کوٹلی 01، خیبر پختو نخوا میں کاکول 20، سیدو شریف 14، کالام، بالاکوٹ 11،دیر (بالائی 11، لوئر 05)، پشاور(سٹی 07، ائیر پورٹ 05)،دروش، چترال 07 ، مالم جبہ 06، باچاخان ائیر پورٹ، پاراچنار 05، میر کھانی 04، بنوں، پٹن،مردان03، پنجاب میں مری09، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ 06، سیدپور ، گولڑہ 04، ائیر پورٹ 03، بوکرا 02)، راولپنڈی (شمس آباد04، چکلالہ ،کچہری 02)، لاہور (ائیر پورٹ)، اٹک، جوہر آباد 01، گلگت بلتستان میں استور 02، گوپس اور سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 5.5، مالم جبہ 03،بابوسر01، استور 0.7 اور سکردو میں 0.5 انچ برفباری ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 10 ، گوپس میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس…

6 mins ago

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

13 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

16 mins ago

کراچی: 37 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…

24 mins ago

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

33 mins ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

43 mins ago