ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 4300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے پر آگیا ہے .

نجی ٹی وی آج کے مطابق ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 3686 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے . اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی سے 1869 ڈالر فی اونس ہوگئی .

. .

متعلقہ خبریں