عالمی برادری کو افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کرنا ہوگا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہے . عالمی برادری کو افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کرنا ہوگا .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 15 اگست کو افغانستان میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی . جرمن وزیر خارجہ سے افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی . جرمن وزیر خارجہ سے رواں سال تیسری ملاقات ہے . پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات ہیں . پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے . جرمن وزیرخارجہ ہائیکوماس نے افغانستان سے انخلا میں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا . انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر بات ہوئی . ہائیکوماس نے کہا کہ جرمنی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کر رہا ہے . پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے ، معاملات کو بہتر سمجھتا ہے . ہائیکوماس نے کہا کہ افغانستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالا گیا ، پُرامید ہیں باقی رہنے والے جرمن کو افغانستان سے نکلنے کا موقع ملے گا . . .

متعلقہ خبریں