(قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ طالبان سمجھ چکے ہیں کہ وہ غیر ملکی حمایت کے بغیر نہیں چل سکتے اور دنیا کو افغانستان میں امن تباہ کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیرخارجہ ہاییکو ماس کیساتھ مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر جرمن وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوتی رہی ہے، دورے سے افغانستان کی حقیقی صورتحال کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا، ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اشرف غنی حکومت افغانستان میں سب اچھا ہے کی تصویرپیش کررہی تھی، حقیقت ہے کہ وہ غلط بیانی اورجھوٹ بول رہے تھے۔ جب طالبان کابل میں داخل ہوئے تو انہیں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مسلسل رابطہ اور انگیجمنٹ پرزوردیتا ہے۔ طالبان پر اعتماد ان کے اپنے بیانات کے حقیقی نفاذ سے ظاہرہوگا۔ انہیں انسانی حقوق، عالمی اقدارکا احترام کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:لڑکی نے دھوکے باز منگیتر سے ایسا بدلہ لیا کہ جان آپ دنگ رہے جائینگے جرمن وزیرخارجہ ہاییکو ماس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک جرمن تعلقات کی سترہویں سالگرہ اورافغانستان کی صورتحال پر ہم یہاں موجود ہیں، ہم نے انخلا کے حوالے سے گذشتہ دنوں میں بہت سی عالمی کوششیں دیکھی ہیں، پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔ہم نے افغانستان کے حوالے سے 500 ملین کا وعدہ کیا ہے۔جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے سے اب تک ہم پاکستان سے جرمن شہریوں کے انخلا پر رابطہ میں ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ اس وقت بھی افغانستان میں جرمن شہری موجود ہیں، ہم ان کے انخلا کے لئے پاکستان سے رابطہ جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون سنتھیار چی نے کون سا پاکستانی ٹی وی چینل جوائن کیا؟
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…