لڑکی نے دھوکے باز منگیتر سے ایسا بدلہ لیا کہ جان آپ دنگ رہے جائینگے

پورٹیلو (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک پر جیولری میکر لیو پورٹیلو نے لڑکی کے دلچسپ بدلہ کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دھوکہ باز دوست کو کیسے سبق سکھایا ۔ دوستی ایسا رشتہ ہے جسے کئی مرتبہ خون کے رشتے سے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔ ایک لڑکی کو دوستی کے رشتے نے ہی اتنا بڑا دھوکہ دیا کہ اس کا دل ٹوٹ گیا ۔ اس واقعہ کے بعد لڑکی نے ایسا دلچسپ بدلہ لیا کہ آپ جان کر حیران رہے جائیں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور جلد ہی ان کی شادی ہونے والی تھی ۔

اسی درمیان بیسٹ فرینڈ نے اس کو دھوکہ دیا اور اس کی سہیلی کے ساتھ رشتہ قائم کرلیا ۔ اس کو شادی سے کچھ دیر پہلے ہی منگیتر اور سہیلی کے معاشقہ کا پتہ چلا ۔ لڑکی نے اپنی دوست کی سالگرہ پر اس کو ایسا تحفہ دیا جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی ۔ لڑکی نے اپنی سہیلی کو دینے والے گولڈ نیک لیس پر جو لکھوا یاتھا وہ سہیلی کو شرمندہ کردینے کے لئے کافی تھا۔ اس کی سہیلی سب کے سامنے پارٹی میں کچھ نہیں کہہ سکی لیکن اس کو معاملہ سمجھ میں آگیا ۔لڑکی نے سونے کے نیک لیس پر لکھوایا تھا کہ میری جوٹھی چیز رکھ لو ۔ واضح رہے کہ لڑکی نے اس نیک لیس کو بنوانے کا خرچ بھی دوست کے ہی کارڈ سے ادا کیا تھا ۔ اس کلپ کو اب تک ایک ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور تقریبا دو لاکھ لوگوں نے اس کو پسند کیا ہے