بیوی کی ذمہ داری شوہرکی روٹی بنانابھی نہیں ہے ۔۔نادیہ حسین کاتنقید کرنے والوں کو کراراجواب

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ وماڈل نادیہ حسین اکثر اپنے بیانات اورمختلف ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیاکی زینت اورصارفین کی تنقید کانشانہ بنتی رہتی ہیں ۔گزشتہ ہفتے نادیہ حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیاجس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہربھی موجود تھے

نادیہ حسین نے انٹرویو میں کہاتھاکہ شوہر کے کام بیوی پرفرض نہیں ہیں شوہر کوئی چھوٹابچہ نہیں جواپنے کام خود نہ کرسکے اداکارہ کی اس بات کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا شدیدتنقید کانشانہ بھی بنایاتھا۔اب صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے پر نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کے میاں بیوی کے ایک دوسرے کے کام سے منسلک ایک ویڈیو بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کیا۔

نادیہ حسین نے شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب بولو۔اب بولو !! بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا بھی نہیں ہے۔انہوں نے مولانا طارق جمیل کے بیان کو اپنے کیپشن کا حصہ بناتے ہوئے لکھا کہ شوہر کے کام کرنا یا اس کے خاندان والوں کے کام کرنا بیوی کا فرض نہیں ہے۔ کوئی زور زبرادستی نہیں کر سکتا۔نادیہ حسین نے مزید لکھا کہ کام کرو ضرور مگر شوق سے کرو اور محبت سے کرو خاص طور پر جب میاں اور اس کا خاندان محبت دیتا ہو۔ کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا۔اداکار و ماڈل کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے لیے لڑنا سیکھیں۔ علیحدہ گھر، علیحدہ پورشن اور علیحدہ کمرہ ہر شادی شدہ عورت کا حق ہے۔