چچا زاد بھائی سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ایسی سزا ملی کہ سب دنگ رہ گئے

بغداد (قدرت روزنامہ)بغداد میں رہنے والی نورذان الشماری نے اپنے چچازاد بھائی سے شادی کرنے سے انکارکیا توظالموں نے بدلہ لیا کہ لڑکی کی جان ہی لے لی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام حسین نورذان الشماری کی درد ناک موت کے بعد سے بغداد میں سب حیران رہ گئے۔ نورذان کا دن دیہاڑے درد ناک قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیا گیا تھا۔ انتہائی خوبصورت نور ذان کا گناہ صرف اتنا ہی تھا کہ اس نے اپنے چچازاد بھائی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

18 2 3 300x201

عراق میں رہنے والی نورذان ایک بیکری میں کام کرتی تھی جب وہ اپنے کام سے گھر واپس لوٹ رہی تھی تو راستے میں 3 افراد نے حملہ کردیا دیا۔ ان کے ہاتھوں میں چاقو اور سر ڈھکے ہوئے تھے۔ نورذان الشماری کی آنر کلنگ کا ویڈیو بھی بنا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔پولیس نے معاملے میں نورذان الشماری کے چچازاد بھائی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو افراد اب بھی فرار ہیں۔ خیال رہے کہ نورذان الشماری کی پہلی شادی 13 سال کی عمر میں ہی کردی گئی تھی۔ اس کی پہلی شادی ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی بھی اس کے چچا زاد بھائی سے طے کردی گئی۔

18 3 1 300x200

نورذان الشماری نے اس شادی سے انکار کردیاتھا جس کے بعد اسے یہ خوفناک سزا دی گئی۔ اسے پہلے بھی اس شادی کو لے کر دھمکی مل چکی تھی۔ نورذان الشماری گزشتہ کچھ وقت سے سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم تھیں اور انسٹا گرام پر اپنی تصاویر ڈال رہی تھیں۔ اس بات کو لے کراس کے اہل خانہ ناراض تھے۔ یہ بھی پڑھیں: قتل،خودکشی عام۔۔

18 4 1 300x199

میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا عراق کی وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نورذان الشماری کے چچازاد بھائیوں نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ خاندانی وجوہات کی سبب انہوں نے ایسا کیا۔