افغانستان سے آنے والے 1229 غیرملکی پاکستان میں موجود ہیں: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیٹو اور اس سے متعلقہ ممالک سے 10 ہزار 302 افراد افغانستان سے پاکستان آئے ہیں۔ 9032 افراد اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے ہیں۔
میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کمٹمنٹ ہے کہ ہم انخلا میں مدد کریں گے۔ پاکستان نے بین الاقوامی مبصرین کو افغانستان سے نکلنے میں مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے 1229 افراد پاکستان میں ہیں جو آئندہ 48 گھنٹے میں اپنے اپنے ملک چلے جائیں گے۔ 1229 افراد میں سے 545 افغان اور 684 افراد کا تعلق دیگر ممالک ہے۔