روزانہ چاکلیٹ کھائیں اور وزن گھٹائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاسٹ فوڈ اور غیرصحت بخش غذائیں کھانے کے باعث آ ج کل موٹاپا ہر دوسرے شخص کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔اس بات سے بھی سب ہی واقف ہیں کہ وزن کم کرکے نا صرف آپ اپنی شخصیت نکھارسکتے ہیں بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔


اس حوالے سے برمنگھم کے ریسرچرزنے یونیورسٹی آف مورسیا اسپین کے ساتھ اشتراک کیا اور تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ملک چاکلیٹ کھانے سے وزن بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں۔
لیکن اس تحقیق سے یہ بھی احذ کیا گیا کہ خواتین کے مخصوص دنوں کے بعد ملک چاکلیٹ کے صبح کے وقت اچھی مقدار میں استعمال سے ان کے جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں ملک چاکلیٹ مدد دیتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کم کرتی ہے۔


واضح رہےکہ ان ریسرچ کے سلسلے میں ماہرین نے ایسی 19 خواتین پر تجربہ کیا ، جنھوں نے اپنے مخصوص دنوں کے بعد صبح یا رات میں چاکلیٹ کا استعمال کیا تو ان میں مذکورہ بالا نتائج سامنے آئے۔
یہ تحقیق دی فسیب جرنل میں شائع ہوئی ہے۔