‘میں نے وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن 6 نہیں مارپایا تھا، افتخار نے وہاب کو 6 چھکے مار کر میرا کام بھی پورا کردیا، شاہد آفریدی کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں بہترین پرفارمنس پر سراہا . ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض جیسے باولر کو چھکے مارنا بڑی بات ہے، میں نے بھی وہاب کو 4 چھکے مارے تھے لیکن 6 نہیں مارپایا تھا، افتخار نے وہاب کو 6 چھکے مار کر میرا کام بھی پورا کردیا .

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے نمائشی میچ کے دوران افتخار احمد کے وہاب ریاض کو 6 چھکے جڑنے پر گفتگو کی اور کہا کہ افتخار نے خود کو بہت بہتر کیا ہے، پہلے وہ ٹک ٹک والا کھلاڑی تھا کیوں کہ وہ مصباح الحق کا فین تھا اس لیے وہ بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ افتخار نے خود کو بہت امپروو کیا اب وہ باولنگ بھی کرتا ہے اور بیٹنگ بھی کرتا ہے، اگر ٹیم کو کبھی مڈل آرڈر بیٹسمین کی ضرورت ہو تو افتخار ایک تیار پلیئر ہے جو تجربہ کار بھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں