ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا، آئی جی پنجاب انعام غنی،سی سی پی او ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
لاہور پولیس کے دو اور فرزند فرض کی راہ میں قربان، شہید کانسٹیبلز عادل حسین اور عباد علی کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دونوں شہید اہلکار تھانہ مانگا منڈی میں تعینات تھے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہمیشہ گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ دےکر شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا تدارک یقینی بنا رہے ہیں۔

نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عادل حسین کے سوگواران میں بھائی،بیوی اور دیگر ورثا جبکہ کانسٹیبل عباد علی کے سوگواران میں بیوی،دو کمسن بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Recent Posts

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

4 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

8 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

20 mins ago

آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب…

23 mins ago

نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا دورہ بشکیک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد…

29 mins ago