آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانےکےعزم کااعادہ کیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات میں چینی سفیر نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے افغانستان سےمتعلق پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان کےتناظرمیں چینی سفیرنے پاکستان سےتعاون جاری رکھنےکاعزم کیا۔