پیٹرول 1.5 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرول 1.5 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ڈیڑھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے ، مٹی کا تیل 1 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے سستا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔