اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پستے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہے جبکہ اس میں فائبر اور پروٹین بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں چنانچہ یہ خشک میوہ وزن کم کرنے میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے . میڈیا کے مطابق ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر دو کھانوں کے
درمیان 53گرام پستہ کھانے سے وزن کم کرنے کی شرح دو گنا ہو جاتی ہے .
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے وزن کم کرنے والے کچھ مردوخواتین کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ان پر تجربہ کیا . ان دونوں گروپوں کو ایک ہی خوراک دی جاتی رہی . صرف ایک گروپ کے لوگوں کی خوراک میں یہ تبدیلی کی گئی کہ انہیں ہر دو کھانوں کے درمیان 53گرام پستہ کھانے کو دیا جاتا رہا . رپورٹ کے مطابق نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جس گروپ کے لوگ پستہ کھاتے رہے، ان کا وزن دوسرے گروپ کی نسبت دو گنا زیادہ کم ہوا . ماہرین کا کہنا تھا کہ ”پستے کو ناشتے میں کھایا جائے تو یہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے . اگر باقی ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ناشتے میں پستہ استعمال کیا جائے تو وزن کم کرنے کی شرح میں دو گنا سے زائد اضافہ کیا جا سکتا ہے .
. .