حج2023، 58ممالک کے عازمین کے لیےزبردست سہولت متعارف کرا دی گئی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے اس سال 58 ممالک کے عازمینِ حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے2023 کے موسمِ حج کے لیے 58 ممالک کے عازمین کی آمد کوآسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

اس مقصد کے لیے سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طور پر براعظم یورپ، امریکااور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے hajj.nusuk.sa پلیٹ فارم کا آغازکیا ہے۔سعودی وزارت حج نے کہا کہ نئی سروس ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے،سفری ٹکٹ بک کرانے اور ای پیمنٹ کے ساتھ ساتھ حج سے متعلق خدمات جیسے رہائش، کھانا، پروازیں، رہ نمائی اور نقل وحمل کے پیکج منتخب کرنے کے قابل بناتی ہے۔اس پلیٹ فارم سے فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، نیدرلینڈز بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا،سوئٹزرلینڈ، قبرص، ڈنمارک، وینزویلا، یوکرین، ناروے، ٹرینی ڈاڈ اور ٹوباگو، فن لینڈ،کولمبیا،آئرلینڈ، رومانیہ، کروشیا، نیوزی لینڈ، سربیا، پرتگال، پولینڈ، ہنگری، پاناما، میکسیکو، چلی، پیرو، کیوبا، گوئٹے مالا، یوراگوئے اور نکاراگوا کے عازمینِ حج استفادہ کرسکیں گے۔اس پورٹل میں میں سات زبانوں میں سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں سے خدمات کے حصول کے لیے سب سے پہلے امیدوار اپنا پروفائل بنائیں گے۔اس میں اپنے بارے میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں گے،اس کے بعدعازمین حج مطلوبہ سہولتیں دریافت کرکے بکنگ کرا سکیں گے۔اس کے لیے انھیں مطلوبہ دستاویزات اور کاغذات منسلک کرنا ہوں گے جب کہ پیکج کی رقم ویزا اور ماسٹرکارڈ، بینک منتقلی کے علاوہ عازمین حج کے ملکوں میں موجود خدمات مرکزکے ذریعے سداد سسٹم پر نقد بھی جمع کرائی جاسکے گی۔سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام عازمین حج کی آمد کے طریق کارکوآسان بنانے کے لیے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طورپرکیا جارہا ہے۔ اس سے رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے مذہبی اور ثقافتی تجربے کو تقویت دینے کے لیے خدمات کا معیار بھی بلند ہوگا، جبکہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف بھی حاصل ہوں گے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

19 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

33 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

44 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

52 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

1 hour ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

3 hours ago