نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ کے سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان فاسٹ بالرز شاہنواز دھانی،محمد وسیم جونیئر ، محمد حارث

اورزاہد محمود کو پہلی مرتبہ قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کرنے والے حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میںبابراعظم (کپتان ( ، شاداب خان(نائب کپتان،عبداللہ شفیق،امام الحق ، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ،افتخار احمد، حارث رئوف،حسن علی، محمد حارث اور محمدرضوان(وکٹ کیپرز)، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دھانی، عثمان قادراور زاہد محمود شامل ہیں۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل یہ سیریز ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائرز کا بھی حصہ ہے، لہٰذاہم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ایک متوازی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بدقسمتی سے شاہنواز دھانی کو لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں عمدہ کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی تھی تاہم انہیں اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔محمد وسیم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو وائیٹ بال کرکٹ میں مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور عثمان قادر کی موجودگی کے باوجود لیگ اسپنر زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم سیریز میں موقع دینا ہے۔ لیگ اسپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائیٹ بال ہوم سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔وہ پچاس اوورز طرز کی کرکٹ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کھیل پیش کرچکے ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں، لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرفراز احمد کی جگہ 20 سالہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے ، ا س سے نہ صرف محمدحارث کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا صلہ ملے گا بلکہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے ماحول میں وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ ہمارے لیے ایک خدشہ رہا ہے تاہم چند مختلف کھلاڑیوں کو آزمانے کے بعد ہم نے دوبارہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔یہ دونوں بلے باز وائیٹ بال کرکٹ کا مناسب تجربہ رکھتے ہیں۔ پرامید ہوں کہ یہ ہوم کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر چند کھلاڑی مایوس ضرور ہوئے ہوں گے تاہم پاکستان کو آئندہ چند ماہ میں بہت کرکٹ کھیلنی ہے جس میں محدود طرز کی کرکٹ کے میچز کی تعداد بھی زیادہ ہے، لہذا جو کھلاڑی اس اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں ، انہیں آئندہ میچز میں مواقع مل سکتے ۔

Recent Posts

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

8 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

22 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

26 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

30 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

35 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

44 mins ago