اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے لیکچرار قتل

پشاور (قدرت روزنامہ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چوکیدار اور لیکچرار کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیکچرار جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ لیکچرار بشیر کا تعلق مردان سے ہے، مقتول کا چوکیدار کے ساتھ پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر لیکچرار کو قتل کیا۔ دوسری طرف گوجرانوالہ میں معمولی رنجش پر 12 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا، مقتولہ نازیہ گھر سے نکلی ہی تھی کہ بیٹے نے گولیاں چلادیں، پولیس نے 12 سالہ ملزم ساون سلیم کو حراست میں لے لیا، ملزم نے ابتدائی بیان میں پولیس قتل کا اعتراف بھی کرلیا جب کہ پولیس کے مطابق بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ادھر گجرات میں مبینہ بطور پرباپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا، قتل کے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچی کی ماں کو میکے بھیجنے کے بعد اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا، بچی کو جائیداد میں حصہ نہ دینا پڑ جائے اسی لیے اسے جان سے مار دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی موت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوں گے جب کہ باپ اور دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔