بھارتی اداکار بھی مایا علی کے مداح نکلے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے مشہور نیٹ فلکس سیریز ’کلاس‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار گرفتح پیرزادہ کے کام کی تعریف کی تو وہ خوشی سے نہال ہوگئے۔مایا علی کو گرفتح پیرزادہ کے کام نے اتنا متاثر کیا کہ اُنہوں نے بھارتی اداکار کو انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام بھیجا۔
گرفتح پیرزادہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مایا علی کی جانب سے موصول ہونے والے انسٹا میسج کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ مایا علی کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام میں لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ ٹھیک ہوں گے، میں نے ابھی آپ کی سیریز ’کلاس‘ دیکھی، آپ نے اپنا کردار بہت ہی اچھے انداز میں نبھایا اور پوری کلاس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اُنہوں نے بھارتی اداکار کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آگے بھی اسی طرح اچھا کام کرتے رہیں۔گرفتح پیرزادہ نے مایا علی کے میسج کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک مداح لیے بہت ہی خوشگوار لمحہ ہے، مجھے بھی آپ کا کام بہت پسند ہے اور میری والدہ بھی آپ کی مداح ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ میری والدہ نے آپ کے سارے شوز دیکھ چکی ہیں۔بھارتی اداکار نے مایا علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اس طرح کا میسج بھیجنے کیا اور میرا شو آپ کو اچھا لگا۔