کرکٹر بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بسمہ معروف نے بیٹی کی پیدائش کی خبر 30 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، الحمداللہ’۔

بسمہ معروف کی مذکورہ ٹوئٹ کے بعد فالوورز، ساتھی ایتھیلیٹس اور صحافیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسپورٹس اینکر اور صحافی سویرا پاشا نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی اور کہا کہ دوسری اننگز کے لیے تیار رہیں۔

کرکٹر سہیل انور نے بسمہ معروف اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔

کرکٹر عمر گل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

انگلینڈ کے کرکٹر ہیتھر نائٹ نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی۔

اینکر حیدر اظہر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹر انور علی خان نے لکھا کہ ‘ماشا اللہ، اللہ پاک نصیب اچھے کرے، آمین’۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘ہم بسمہ معروف کو بیٹی کی والدہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’۔

Recent Posts

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ…

1 min ago

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

9 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

23 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

27 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

31 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

36 mins ago