کوئی ادارہ یا شخصیت الیکشن میں تاخیر کا باعث بنا تو اسے پھانسی تک لے جاؤں گا،علی امین گنڈا پور


ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جو ادارہ یا شخصیت الیکشن میں ایک دن تاخیر کا باعث بنے گا۔اسے پھانسی تک لے جاؤں گا۔جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استعفے کی بات کرنےو الے اسد محمود اب سامنے آئیں۔
باپ بیٹا دونوں غائب ہیں، میرے مقابلے میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کو تیار نہیں۔( قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں علی امین گنڈا پور نے حلقہ این اے 38 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے)۔ کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شہباز شریف، آصف زرداری یا فضل الرحمان کی تعریف کی تو عوام مجھے جوتیاں مارے۔
کبھی بھی وفاداری تبدیل کروں گا نہ ذاتی مفاد کے لیے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جو ادارہ یا شخصیت الیکشن میں ایک دن تاخیر کا باعث بنے گا۔اسے پھانسی تک لے جاؤں گا۔عمران خان کو نظام میں اصلاحات کا اختیار نہ ملا تو وہ بار بار اسمبلیاں توڑتا رہے گا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی 24 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
جمعہ کو عدالت نے سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کو عوض منظور کرلی۔علی امین کے وکیل نے استدعا کی کہ 1 لاکھ کے مچلکوں کو کم کر کےضمانتی مچلکے 10 ہزار کر دیں۔عدالت نے حکم دیا کہ درخواست دے دیں پھر دیکھ لیں گے۔علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

43 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

53 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago