مخصوص قسم کا گلاس جادو ٹونے سے بچنے کے لیے استعمال کرتی ہیں؟ مریم نواز سے سوال


لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھ میں اٴْن کا ایک مخصوص گلاس اکثر اوقات ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ گلاس متعدد بار سوشل میڈیا پر زیرِ بحث بھی آ چکا ہے۔مریم نواز کے ہاتھ میں پی ڈی ایم جلسوں کے دوران پکڑا ایک مخصوص گلاس سب کی توجہ کا مرکز بھی بنا رہا۔کوئی بھی موقع ہو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مختلف مواقعوں پر یہ گلاس ہاتھ میں پکڑے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے کرتے ہیں۔آخر مریم نواز کے اس گلاس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہ ہر موقع پر ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔اسی حوالے سے حال ہی میں انٹرویو کے دوران مریم نواز سے سینئر صحافی سلیم صافی نے سوال کیا کہ آپ ایک مخصوص قسم کا گلاس کیوں ہاتھ میں اٹھائے پھرتی رہتی ہیں، کیا یہ جادو ٹونے سے بچنے کیلئے کرتی ہیں۔
اسی حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ وہ میرا کافی کا مگ ہے،اگر ایک تجسس برقرار ہے تو رہنے دیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جادو ٹونا ہمارے مذہب میں حرام ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد حق پر ہیں، ماضی میں میرے والد کے معاملے پر زیادتی ہوئی، نواز شریف کے خلاف کی گئی ناانصافیوں کو دیکھتے ہوئے میں نے سٹینڈ لیا اور مجھے سیاست میں لانے والے میرے مخالفین ہیں جن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں جتنی جمہوریت ہے اتنی کسی جماعت میں نہیں، ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ پارٹی رہنمائوں کی رائے کا احترام کیا ہے، انہوں نے بارہا اپنی رائے پر پارٹی رہنمائوں کی رائے کو فوقیت دی، یہی وجہ ہے کہ آج تک ہماری جماعت کے کسی بھی رہنما کو اپنی رائے کا اظہار کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی جماعت سے نکالا گیا۔