انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے دو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 9 اپریل کو پنجاب اور کے پی میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کی جانب سے تاریخ کے تعین پر مبنی خط کے نکات اور آئینی اختیار استعمال کرنے کی شق کا جائزہ لے گا جس کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔