آئین کو ٹھوکر ماری تو عارف علوی صدر نہیں رہیں گے: وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، آئین کو ٹھوکر ماری تو عارف علوی صدر نہیں رہیں گے اور عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا لہٰذا عارف علوی صدربنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے، وہ قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کرچکے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہم اسے عمران خان کی ٹائیگرفورس نہیں بننے دیں گے، دباؤ ڈال کر غیرآئینی طورپرالیکشن کی تاریخ لینےکی کوشش ہورہی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدرکا عہدہ علامتی ہے۔