اداکارہ انوشکا شرما کا اپنی پہلی فلم سے متعلق اہم انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی پہلی فلم “رب نے بنادی جوڑی” سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ آدتیہ چوپڑا نے ان سے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ رب نے بنا دی جوڑی کو ابتدائی طور پر والدین سے بھی چھپانے کو کہا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)


انہوں نے کہا کہ سب کچھ پوشیدہ تھا، کسی کو اس فلم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اور آدتیہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ اس فلم میں مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ اسکرین پر نظر آنے والی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آدتیہ چوپڑا نے باقاعدہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کسی کو نہیں بتا سکتیں یہاں تک کہ آپ اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتیں کہ آپ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ ہوئی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)


انوشکا شرما نے کہا کہ یہ بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا کہ والدین کو بھی نہ بتاؤں کے فلم میں ہیروئین کا کردار مجھے ملا ہے۔