جیل بھرو تحریک، رانا ثناء اللّٰہ نے گرفتاریوں سے متعلق اہم ہدایات دے دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ڈرامہ رچانا، امن وامان کی صورتحال متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جائیں جبکہ خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے لائے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا، قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں واضح کیا جائے گا۔

Recent Posts

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

5 mins ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

22 mins ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

40 mins ago

کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے…

52 mins ago

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی…

1 hour ago

فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو…

1 hour ago