بھارتی اداکار رنبیر کپور کا راز فاش۔۔ بہن نے ایسی بات کہی کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نے اپنے ہی بھائی کااہم رازسب کے سامنے بیان کر دیا،کپل شرما کے شو میں ردھما کپور ایسی بات کہی کہ سن کر شو میں موجود تمام لوگ اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی بیٹی ردھما کپور کے ہمراہ حال ہی میں کپل شرما شو میں شریک ہوئیں۔شو کا پرومو ردھما کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے

جس میں کپل شرما ان سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ہم نے خبر سنی ہے جب آپ لندن میں پڑھائی کررہی تھیں تو آپ کا بھائی رنبیر آپ کی چیزیں اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا کیا سچ ہے؟۔ردھما کپورنے کپل کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہاں یہ سچ ہے بلکہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔


ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں جب کہ کپل شرما اور دیگر لوگ ہنسنے لگے۔ ردھما کپور نے شو کی یہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے’’نیتو جی کو رنبیر لگتے ہوں گے سیدھے سادے پر ردھما نے بتایا ان کا کارنامہ‘‘۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے جبکہ دونوں ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔