مرکزی کردار حاصل کرنے کے لئے اقربا پروری کا ہونا ضروری ہے، مشال خان


لاہور (قدرت روزنامہ)جیو کے ڈرامہ سیریل سایہ 2 کی پنکی اور سنو چندا کے کردار کنزا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ مشال خان نے انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے اقربا پروری کا ہونا ضروری قرار دے دیا۔اداکارہ مشال خان حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے منعقدہ گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
شو کے دوران ’ڈرامہ میں مرکزی کردار حاصل کرنے کے لئے کس چیز کا ہونا ضروری ہے؟‘ کے سوال پر آپشنز سننے بغیر ہی اقربا پروری کو لازمی جذ قرار دے دیا۔
بعدازاں میزبان کی جانب سے آپشنز ملنے پر انہوں نے مرکزی کردار کے لئے انڈسٹری میں بہتر تعلقات کا ہونا ضروری قرار دیا۔