ن لیگ نے ہمیشہ بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ کیا، فرخ حبیب


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ کیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ چیئرمین نیب (ن) لیگ کی انہی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے مستعفی ہوگئے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو نیب کا نوٹس جاری کروانے سے حکومت کی غیر اخلاقی سوچ کھل کر سامنے آگئی۔