سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کب گرفتاری دیں گے؟
پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور کارکن پشاور میں کل سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، شہرام ترکئی گرفتاری دیں گے۔
اس کے علاوہ گرفتاری دینے والوں میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق اراکین صوبائی اسمبلی فضل الہٰی، ملک واجد، ارباب وسیم بھی گرفتاری دیں گے۔پی ٹی آئی کے 100 سے زیادہ کارکن رضاکارانہ طور پر گرفتاری دیں گے۔